25 اکتوبر، 2026، 10:09 PM

تبریز میں 4 ٹن سے زائد سونا برآمد

ایران کے شہر تبریز کی پولیس نے بتایا ہے کہ محکمہ پولیس کے اہلکاروں نے سونا نکالنے کے ایک ورکشاپ کا سراغ لگا کر 4 ٹن سے زائد سونے والی مٹی برآمد کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پولیس افسر محمد نعمتی نے کہا کہ سونا نکالنے کے ایک بڑے ورکشاپ کا پتہ لگایا گیا ہے اور اس کارروائی کے دوران 4 ٹن سے زائد سونے والی مٹی برآمد کرنے کے ساتھ دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

تبریز پولیس کمانڈر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی بنیادی ترجیحات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، غنڈہ عناصر اور امن و امان اور عوامی سلامتی میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنا ہیں۔ پولیس شہریوں کی خدمت کے لیے شب و روز مصروفِ عمل ہے۔

News ID 1942043

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha